1 اگست 2011 - 19:30

کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام اور حکومت نے بہت برداشت کرلیاہے۔

ابنا: اب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ منظوروسان کا کہنا ہے کہ 3دن میں عوام دہشت گردوں کے خلاف ایکشن ہوتا دیکھے گی۔۔یہ بات انہوں نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ا جلاس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی پولیس سندھ ،ایڈیشنل آئی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں افراد نے شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بدامنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے متعلق زیادہ نہیں کہوں گا اب عوام کوایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا۔رحمان ملک نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں بدامنی پھیلا رہے ہیں وہ سمجھ لیں ان کے اقا ان کے کام نہیں ائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں لے رہے ہین ان کے خلاف کارروائی ہوگی رحمان ملک نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کراچی میں امن ہوگا۔رحمان ملک نے بتایا کہ نوے ہزار افغانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کردیئے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے مدد کی جاتی رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت جو ایکشن لیا جائے گا اس کے بارے میں پہلے سے نہیں بتاسکتے منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ تین دن میں سب کو پتا چل جائے گا کہ امن قائم کرنے کے لئے ایکشن کیسا ہوگا۔  .............

/169